بڑھتی ہوئی آبادی نے بہت سے مسائل پیدا کئے ہیں. آبادی کی کثرت اور توانائی کے بے جا استعمال کی وجہ سے توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے. اسلئے ضروری ہے کہ ہم توانائی کا تحفظ کرنے کے لیے اقدامات لیں. توانائی کے تحفظ سے مراد توانائی کا کم سے کم استعمال، کرنا. اس پوسٹ میں ہم پڑھیں گے کہ کس طرح ہم توانائی کے تحفظ کے لئیے اقدامات لئے جا سکتے ہیں.
توانائی کے تحفظ کے طریقے :
توانائی کا تحفظ ایکو سفیشینٹ کا ایک حصہ ہے. اس کے ذریعے توانائی کے خرچ میں کمی واقع ہونے کے امکانات ہیں.
- توانائی کے ضائع میں کمی
- توانائی کا مؤثر طریقے سے استعمال
توانائی کے ضائع میں کمی :-
دنیا کے بہت سے ممالک اپنے صارفین کو کم سے کم توانائی کے استعمال کی مختلف ترغیب دے رہے ہیں. عوام کو کم توانائی خرچ والے اشیاء کے استعمال سے واقفیت کرانا. جیسے مثال کے طور پر گھروں میں ایل ای ڈی بلب کے استعمال سے برقی توانائی کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے. نقل و حمل کے لیے پیدل جانے اور بائیسکل کے استعمال پر زور دینا. سگنل پر گاڑیوں کو شروع رکھنے بجائے بند کر دینے کی ترغیب دینا.
توانائی کا موثر طریقے سے استعمال :
تعمیراتی کمپنیوں کے صارفین کو توانائی کے بحران سے متعلق معلومات دینا. اور کام کے دوران توانائی کے کم سے کم استعمال کے طریقے بتانا. عمارتی کاموں میں آڈٹ کروانا. توانائی کا آڈٹ اصل میں ماہرین کی ٹیم کے ذریعے ہوتا ہے. جس میں توانائی کے بہتر استعمال کو بتایا جاتا ہے.
بارش کے پانی کی استعمال :-
پانی قدرت کا ایک اہم وسیلہ ہے. ہزاروں سال سے زمین پر موجود پانی انسان استعمال کرتے آئے ہیں. لیکن اب پانی کے بے جا استعمال سے پانی کی قلت واقع ہو رہی ہے. پا نی ہماری روز مرہ کی زندگی میں شامل ہے. ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ پانی کے بغیر ہم زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے. پانی کی جب قلت واقع ہوتی ہے تو اس کی مشکلات کا اندازہ ہم بخوبی کر سکتے ہیں. اس سے بچنے کے لیے بارش کے پانی کا استعمال ایک Rain Water Harvesting. بہترین حل. جسے انگریزی اصطلاح میں بھی کہتے ہیں.
Rain Water Harvesting : بارش کے پانی کا استعمال
بارش کے پانی کا استعمال ایک جدید ترین تکنیک سے جس کے ذریعے ہم بارش کے پانی کو استعمال کر سکتے ہیں.اس طریقے میں گھروں کی چھتوں اور اونچائی سے گرنے والے پانی کو جمع کر کے استعمال کیا جاتا ہے. عام طور پر اس پانی کو باغات اور فصلوں کو پانی دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں. اس نظام کو قائم کرنے کے لیے جدید طرز کی ٹیکنیک کا استعمال کیا جاتا ہے. زمین کی سطح، اور بارش کے تناسب کے مطابق اس نظام کو بنایا جاتا ہے. عام طور پر چھتوں سے گرنے والے پانی کو جمع کیا جاتا ہے اور پھر ٹینکوں میں محفوظ کیا جاتا ہے.
پانی کو دوبارہ استعمال کرنا :-
واٹر ریسائکلنگ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے استعمال شدہ پانی یعنی آلودہ پانی کو دوبارہ استعمال کر کے قابل استعمال پانی میں تبدیل کیا جاتا ہے. اس طرح الودہ پانی کو پاک پانی میں تبدیل کرنے کے بعد باغات اور کھیتوں کو پانی کی فراہمی گھروں میں ٹوائلٹ فلشنگ سنا دو اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بعض اوقات یہ تبدیلی اس حد تک میں ارہی ہو سکتی ہے کہ اسے پینے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں. دوبارہ استعمال کے قابل پانی کے استعمال کے ذریعے صاف پانی کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس طرح سے پانی کا تحفظ بھی ہوتا ہے اور جب استعمال شدہ یا الودہ پانی دوبارہ پانی کے قدرتی ذرائع میں جا ملتا ہے تو اس سے ماحولیاتی نظام پودوں کی نمو اور دیگر امور میں فائدے پہنچتے ہیں.
کاربن نیوٹرل کا استعمال :-
کاربن نیوٹرل ایک اصطلاح ہے جو یہ بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے کہ جب کاربن پر مبنی ایندھن جلتے ہیں تو فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدار میں اضافہ نہیں کرتے اس قسم کے ایندھن نہ تو کاربن کی مقدار کو اور نہ ہی فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدار کو بڑھاتے ہیں. فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی موجودگی پودوں کی غذا کا ذریعہ ہے جو ایک اچھی چیز ہے اور یہ ہماری زمین کو بھی گرم رکھتی ہے لیکن جب کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدار بہت زیادہ ہو جائے تو یہ ایک خراب چیز ہے جسے ہم عالمی حدت پذیری یا گلوبل وارمنگ کہتے ہیں.
کاربن نیوٹرل کا کام:-
- کاربن نیوٹرل ایندھن جلنے کے بعد فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کو حد سے زیادہ جمع ہونے سے روکتے ہیں فضا میں جب کاربن ڈائی اکسائیڈ افراج ہوتا ہے تو یہ گیس پودوں کی فصلوں میں جذب ہوتی ہے اس طرح مستقبل کے کاربن نیوٹرل ایندھن کی تیاری میں مدد ملتی ہے.
- کاربن نیوٹرل کے گیلن جلنے سے فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدار میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس طرح گلوبل وارمنگ میں کمی واقع ہوتی ہے.
- کاربن نیوٹرل کے استعمال سے خارج شدہ کاربن ڈائی اکسائیڈ فضا میں جمع ہونے کے بعد پودوں کی فصلوں میں جذب ہو جاتی ہے اور اس طرح مستقبل کے کاربن نیوٹرل کی ایندھن کی تیاری میں مدد ملتی ہے
کاربن نیوٹرل کے اقسام :-
- بائیوڈیزل
- بائیو ایتھنول
- میھانول
بائیوڈیزل:-
بائیو ڈیزل جانوروں کی چربی اور سبزیوں سے حاصل ہونے والے تیل سے تیار کیا جاتا ہہے.
بائیو ایتھنول:-
بھائیو اتھےنال الکوہل کی ایک قسم ہے جو نباتاتی اسٹارچ جیسے مکئی، شکر، گنا، گھاس اور نباتی فضلہ سے تیار کیا جاتا ہے
میھانول:-
ایتھنول ہی کی طرح میتھنول بھی الکوہل کی ایک پلزم ہے جو گیہو مکئی اور شکر ، گنے سے حاصل ہونے میں مدد دیتی ہے اور یہ سب سے زیادہ موثر توانائی ایندھن قرار دی جاتی ہے
یاد رکھنے کے نکات :-
- قابل بخا ترقی وہ ترقی ہے جو حال کی ضروریات کی تکمیل مستقبل کی نسلوں کی اپنی ضروریات کی تکمیل کی صلاحیت کے بغیر مصلحت کیے پورا کرتی ہے
- قابل تجدید ذرائع توانائی کہ وہ ذرائع ہیں جو کبھی نہ ختم ہونے والے ہیں لیکن ان کی بقا ضروری ہے جیسے جنگلات، ہوا، پانی
- بارش کے پانی کی ہارویسٹنگ ایک جدید ٹکنیک ہے جس میں بارش کے دوران چھتوں اور دیگر اوچی سطحوں سے گرنے والے پانی کا ذخیرہ کر لیا جاتا ہے اور اس کو بعد میں مختلف ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہہے.
- کاربن نیوٹرل اس طرح سے مراد ایسے اندھن ہے جو جلنے پر فضا میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کی مقدار میں اضافے کا باعث نہیں بنتے..