Technical Education :تکنیکی تعلیم کا تعارف :-

تکنیکی تعلیم آج دنیا میں بہت سے ترقی کے مواقع فراہم کر رہی ہے. تکنیکی تعلیم کی جب بھی بات کی جاتی ہے، سب سے پہلے ہمارے ذہن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اس طرح کی اصطلاحات آجاتے ہیں. لیکن تکنیکی تعلیم کا دائرہ کار صرف ان چیزوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ کئی شعبوں تک پھیلا ہوا ہے.تکنیکی تعلیم دراصل مختلف شعبوں کا احاطہ کرتی ہے. جیسے کہ انجینئرنگ، فن تعمیر، انتظامیہ، منصوبہ بندی، عملی سائنس اور دیگر بہت سے شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے. موجود صورتحال میں یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ ملک کی ترقی کی ڈور تکنیکی ہنر مندوں کے ہاتھ میں ہے. تکنیکی تعلیم کو بہتر طور جاننے کے لیے یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ آخر تکنیکی تعلیم کیا ہے؟

تکنیکی تعلیم کیا ہے؟

” تکنیکی تعلیم، تعلیم کی وہ شاخ ہے جس میں طلباء کو مختلف پیشہ ورانہ امور میں ماہر کیا جاتا ہے. تا کہ وہ اپنی پروفیشنل ترقی کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہو سکے.”

تکنیکی تعلیم سیکھنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ طلباء کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے. جس کی آج صنعتوں میں بہت قدر کی جاتی ہے. ترقی کے اس دور میں صرف ڈگری حاصل کر لینا ہی اہم نہیں ہے بلکہ تکنیکی اعتبار سے بھی مہارت حاصل کرنا بے حد ضروری ہو گیا ہے. پروگرامنگ لینگویجس، انجینئرنگ کی شاخیں، کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر ٹیکنالوجی اور بہت سے مضامین شامل ہیں. جن کو سیکھنے سے طلباء کی مہارتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے. اور اس طرح تکنیکی تعلیم انہیں فائدہ مند اور کامیاب مستقبل بنانے میں مددگار ثابت ہو تی ہیں.

تکنیکی تعلیم کے اقسام :-

تکنیکی تعلیم کےکئ اقسام ہیں،جن میں سے چند اقسام کا یہاں تذکرہ کیا گیا ہے.

پیشہ ورانہ تعلیم :-

پیشہ ورانہ تعلیم کے احاطے میں وہ مہارتیں شمار ہوتی ہے جس کا تعلق کسی مخصوص پیشہ یا تجارت سے ہو.. عمومی طور پر اس شعبے کے بنیادی اصول اسکول یا کالج کے نصاب میں شامل کیا جاتا ہے. تا کہ طلباء اپنے مستقبل میں مزید بہتری کے لئے ان مہارتوں کو استعمال کر سکیں.

تعلیم بذریعہ ٹریننگ :-

ٹریننگ کے ذریعے تعلیم میں دوران ملازمت طلباء کو کام سکھایا جاتا ہے. اسکول یا کالج میں جو تعلیم دی جاتی ہے وہ تھیوری /تحریری معلومات ہوتی ہیں. اس معلومات کو کب اور کس طرح سے استعمال کرنا چاہیے یہ کام طلباء کو صنعتی ادارے بذریعہ ٹریننگ دی جاتی ہے. یہ ٹریننگ بلامعاوضہ یا معاوضہ کے عوض ہوتی ہے.

آن لائن تعلیم :-

لاک ڈاؤن وقفہ کے بعد سے آن لائن پڑھنے اور سیکھنے کے عمل میں تیزی و برتری دیکھی گئی ہے. آن لائن تعلیم طلباء کو اپنے مطابق مہارتوں کو سیکھنے مددگار ثابت ہوتی ہے. ٹیکنالوجی کے اس بڑھتے ہوئے رحجان نے آن لائن پلیٹ فارم کو مقبولیت بخشی ہے بہت سے مشہور کالجوں اور یونیورسٹیوں کے نصاب طلباء کی سہولت کے لیے آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں جو افراد کو اپنی رفتار اور اپنی سہولت سے تعلیم حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

مسلسل تعلیم :-

تکنیکی تعلیم سیکھنے کے عمل میں مسلسل طریقہ تعلیم کا اہم کردار رہا ہے.مسلسل تعلیم کو ہم ایک مثال کے ذریعے سمجھتے ہیں، اگر کوئی فرد کسی شعبہ میں ملازمت یافتہ ہے لیکن اسے اپنے شعبے میں مزید ترقی کرنا ہے، ایسے میں تکنیکی تعلیم کے ذریعے بنائے گئے پروگرام کے تحت وہ اپنی تعلیم کو اسی شعبہ میں جاری رکھ سکتا ہے اپنی ملازمت کے ساتھ. اس طریقہ تعلیم کو مسلسل تعلیم کا طریقہ کہا جاتا ہے

انڈسٹری سرٹیفکیٹ :-

صنعتی اداروں کے ذریعے مختلف پیشہ ورانہ مہارتوں کو سیکھنے کے لیے انڈسٹری سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں. تاکہ طلباء اپنی ڈگری کو مکمل کرنے کے بعد صنعتی اداروں کے ذریعے عملی کام سیکھ کر اپنے مستقبل کو مضبوط اور پائیدار بنا سکیں.

قلیل مدتی کورسز / ورکشاپ :-

تکنیکی تعلیم کے اس طریقے میں تعلیمی پروگرام کے تحت کسی ایک مہارت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے یااپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس طریقہ تعلیم کا استعمال کیا جاتا ہے. یہ ایک شارٹ ٹرم کورس یا ورکشاپ کورسز کہلاتے ہیں. جس کو سیکھنے کے بعد طلباء میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید فروغ حاصل ہوتا ہے.

تکنیکی تعلیم کے مقاصد :-

  • تکنیکی تعلیم سے مراد، کسی خاص شعبہ یا صنعت میں مخصوص کاموں کو انجام دینے کے لیے مہارتوں کو سیکھنا اور اس کا اطلاق کرنا. تکنیکی تعلیم فرد کو مہارتوں ذریعے قابل بناتی ہے، کسی خاص شعبہ یا صنعت کام کے لیے تیار کرتے ہیں. طلباء اسے سرٹیفکیٹ کورسز یا لائسنس کے ذریعے حاصل کرتے ہیں.
  • تکنیکی تعلیم کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فوری طور پر ملازمت یا روزگار کے مواقع مل سکتے ہیں. موجود دور میں کوئی بھی صنعت صرف ڈگری کی بنیاد پر ملازمت دینے سے قاصر ہے. لہذا طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی فیلڈ میں مناسب تکنیکی کورس کا انتخاب کریں.
  • تکنیکی کورس کے ذریعے زیادہ آمدنی اور بہترین مستقبل کو بآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے، تکنیکی تعلیم کے ذریعے طلباء میں عملی مہارتوں میں نکھار پیدا ہو تا ہے. جس کی وجہ سے ان کے کام کرنے کے طریقے میں مہارت ظاہر ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ آج ہمارے صنعتی ادارے ایسے طلباء کو اولین ترجیح دیتے ہیں جو تیکنیکی کورسز سے استفادہ کر چکے ہیں.
  • تکنیکی تعلیم کے مقاصد میں سب سے اہم مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید فروغ دینا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں مختلف تعلیمی پروگرام کے تحت یہ تعلیم دی جاتی ہے. ان میں سے بہت سے کورسز قلیل مدتی ہوتے ہیں. اور کچھ کورسز مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کئے جاتے ہیں.
  • ٹیکنالوجی کے میدان میں نت نئے ایجادات مسلسل ہو رہے ہیں. جس کی وجہ سے صنعتیں اپنے ملازمین کو بہتر سے بہتر کام کرنے پر آمادہ کرتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ تکنیکی تعلیم کے پروگراموں کا باقاعدگی سے سیکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

اختتام :-

تکنیکی تعلیم ذاتی اور سماجی پہلوؤں دونوں کا ایک اہم حصہ ہے. یہ فرد کو مخصوص شعبہ میں اپنی مہارت کو مزید مضبوط بنانے کے اور اپنے لئے ایک پائیدار مستقبل بنانے میں کارگر ثابت ہو تا ہے. اس سے ملکی سطح پر معاشیات کو فروغ ہوتا ہے اور روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں. لہذا طلباء کو مختلف پیشہ ورانہ امور میں ماہر ہونے کے لئیے ضروری ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل ترقی کو مزید بہتر تکنیکی تعلیم کے ذریعے بنائے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *