تعارف :-
شخصی نشونما سے مراد فرد اپنی زندگی میں آنے والی کسی بھی قسم کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت کو اپنے اندر پیدا کرنا شخصیت کی نشونما کہلاتا ہے. ہمیں ہماری زندگی میں مسائل سے نمٹنے کے لئے اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے. اسی اعتماد کو فرد میں اجاگر کرنے کا نام شخصیت کی نشونما ہے. ہر صبح نئے مقاصد کے ساتھ جاگنے کا تصور کرنا، مسائل کو بہتر طریقے سے حل کر نا، اپنے آپ کو بہترین وژن کے لیے تیار کرنا، شخصیت کی تعمیر کے زمرے میں آتا ہے. فرد کی نشونما مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے. جس میں ذہنی، جذباتی، پیشہ ورانہ، سماجی ترقی شامل ہیں.
شخصی نشونما کی تعریف :-
شخصی نشونما سے مراد فرد کی ذاتی ترقی ہے. جس میں اپنے آپ کو بہتر بنانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرائی جاتی ہے.
ذاتی ترقی فرد میں خود آگاہی اور خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہے، اور مہارتوں میں اضافہ کرتی ہے اور فرد کو ایک بہتر مستقبل بنانے میں کارگر ثابت ہوتی ہے.
شخصی نشونما محض مستقبل کی ترقی یا پیشہ ورانہ ترقی تک محدود نہیں بلکہ یہ ترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کئے ہوئے ہے.شخصی نشونما کے شعبے :-
شخصی نشونما تا عمر جاری رہنے والا عمل ہے. ذاتی ترقی ایک مسلسل جاری رہنے رکھنے والا کام ہے جو زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کئے ہوئے ہے. شخصی نشونما کا اصل مقصد فرد کو صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا اور اجاگر کرنا ہے. شخصی نشونما کو اور بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے اس کے شعبوں کا علم ہونا بہت ضروری ہے. یہاں پر چند شعبوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔
ذہنی نشونما:-
ذہنی نشونما ترقی کا ایک اہم پہلو ہے. اس میں فرد کی ذہنی نشونما کو مختلف طریقوں سے فروغ دیا جاتا ہے. جہاں پر زندگی کے مسائل اور مشکلات کو تجربہ کے نظریہ سے دیکھا جاتا ہے. زمانہء طالب علمی میں ذہنی نشونما کی ترقی کے لئے ذہن کو متحرک کرنے والی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے. جس کے نتیجے میں طلباء میں ذہنی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے.
سماجی نشونما :-
شخصی نشونما میں سماجی ترقی اہم کردار ادا کرتی ہے.اس شعبہ میں فرد کو سماجی کارکردگی کے ذریعے لوگوں سے تال میل قائم کرنا، بات چیت کا طریقہ درست کرنا، مدد اور ہمدردی کا جذبہ پیدا کرنا، اور سماجی مسائل کو حل کرنا جیسے اقدار کو سکھایا جاتا ہے. سماجی نشونما کے ذریعے فرد اپنے اطراف میں ایک اچھا ماحول بناتا ہے اور آپس میں باہمی ربط قائم رکھتا ہے. اس کے نتیجے میں نہ صرف سماجی ترقی ممکن ہے بلکہ ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی بھی ممکن ہے.
روحانی نشونما :-
روحانی نشونما شخصی نشونما کی ایک اہم شاخ ہے،جس میں فرد کے عقائد کی نشونما ہوتی ہے. زندگی کا مقصد کیا ہے، احساس کسے کہتے ہے، ذاتی نشونما سے کیا مراد ہے. ان شعبوں کی تعلیم روحانی نشونما کے زمرے میں دی جاتی ہے. روحانی ترقی کا بلاواسطہ اثر فرد کے ذہنی سکون سے ہے
جذباتی نشونما :-
فرد کی ترقی میں جذباتی نشونما نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے. جس کے ذریعے فرد اپنے جذبات پر قابو پانے کی کوشش کرتا ہے. اسے تعلیم دی جاتی ہے کہ کس طرح جذبہ کو مثبت پہلو سے حل کرنا ہے. کسی فرد کی اگر جذباتی نشونما نہ ہو ئ ہو تو اس فرد میں سماجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا فقدان پایا جاتا ہے. اس لیے ہر شخص کی ترقی کی نشونما میں جذباتی نشونما کا اہم کردار رہا ہے.
جسمانی نشونما :-
جس طرح نشونما کے دیگر شعبوں میں فرد کی ترقی ضروری ہے بالکل اسی طرح جسمانی طور پر بھی شخصیت مکمل ہونا چاہیے. ایک صحت مند جسم ہی دماغ کو صحت مند رکھ سکتا ہے. جسمانی صحت اور نشونما کے تمام پہلوؤں کا آپس میں گہرا تعلق ہے. اگر جسم صحت مند نہیں ہوگا تو باقی کی نشونما بھی متاثر ہو گی.
Benifites Of Personal Development :شخصی نشونما کے فوائد :-
شخصی نشونما کے بہت سے فوائد ہیں، جن میں سے چند کایہاں تذکرہ کیا جا رہا ہے.
- خود آگاہی اور خود اعتمادی میں اضافہ :- شخصی نشونما کے عمل کے ذریعے فرد میں آنے والی بڑی تبدیلیوں میں سے خود آگاہی اور خود اعتمادی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے. جب کوئی شخص اپنے اندر موجود صلاحیت کو جاننے لگتا ہے تو وہ اس پر مزید محنت کے ذریعے اس کا مہارتوں میں تبدیل کرتا ہے. اس طرح فرد کے اعتماد کو فروغ حاصل ہوتا ہے.
- ذہنی صحت کو بڑھاتا ہے.:- طلباء کی ذہنی نشونما کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا تا ہے. جیسے پڑھنے لکھنے کی سرگرمی، ریاضی کی مشقی سرگرمی. ان سرگرمیوں کی مدد سے طلباء میں ذہنی صحت کی پختگی ظاہر ہوتی ہے.
- مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے :- شخصی نشونما کے بہت سے فوائد ہیں لیکن سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک فرد کے اندر مثبت سوچ پروان چڑھنے لگتی ہے. جس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ معاشرے کے تشکیل ہوتی ہے.
- سماجی تعلقات استوار ہوتے ہیں :- شخصی نشونما کے تحت لی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے نتیجے میں فرد یا طلباء سماجی سے تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں. اور اسی وجہ سے آپس میں پیشہ ورانہ ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے.
شخصی نشونما کی مہارتیں :-
شخصی نشونما کی دس مہارتیں جن پر ہر فرد کو کام کرنا لازمی ہے
- مواصلات ربط اور باہمی تعلقات کی مہارت
- مسئلہ حل کرنے کی مہارت
- علمی مہارت
- خود شناسی کی مہارت
- خود اعتمادی کی مہارت
- تنازعات اور مشکلات کو حل کرنے کی مہارت
- مثبت نقطہ نظر کی مہارت
- پیشہ ورانہ تعلیم کی مہارت
- ٹیم ورک اور تعاون کی مہارت
- قوت فیصلہ کی مہارت
اختتام :-
شخصی نشونما یا شخصی ترقی ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے. ایک ایسا عمل جو فرد کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے اور اپنی مہارتوں کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے. ذہنی پختگی، جذباتی نشونما اور جسمانی قوتوں کو استعمال کر کے ہم نئ سوچ کی تخلیق کرتے ہیں. جس کی وجہ سے سیکھنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں اور پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ حاصل ہوتا ہے. ذاتی ترقی نہ صرف ہمارے اطراف کی زندگی بہتر بناتی ہے بلکہ ملک کی معیشت کو مضبوط اور پائیدار کرتی ہے.